A review by aayjaysbookshelf
فلسطین کی منتخب کہانیاں by محمد افتخار شفیع

emotional informative reflective sad medium-paced
  • Plot- or character-driven? A mix
  • Strong character development? N/A
  • Loveable characters? N/A
  • Diverse cast of characters? Yes
  • Flaws of characters a main focus? It's complicated

3.0

"فلسطین کی منتخب کہانیاں" بیشتر چھوٹی کہانیوں کا ایک مجموعہ ہے جو اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے۔  چونکہ ترجمے کے دوران اصل کہانی کی ترجمانی کھو جانے کا اندیشہ رہتا ہے، ایسا ہی کچھ مجھے اس کتاب میں بھی محسوس ہوا۔  یا شاید فلسطینی ادب سے یہ میرا پہلا واسطہ تھا اور اس سے واقفیت میں تھوڑا عرصہ لگ سکتا ہے۔ 
بہرحال ، ترجمے کے زریعے ہی صحیح ، لیکن  قابلِ ذکر کاوش ہے جو پاکستانی گورنمنٹ کی طرف سے کی گئی ہے۔ اس کتاب کی زیادہ تر کہانیاں کم از کم 40 سے 50 سال پرانی ہیں، لیکن پھر بھی اسرائیلی جارحیت اور اجارہ داری کے نقوش تمام ہی کہانیوں میں کہیں نہ کہیں ، کسی نہ کسی درجے میں نظر آتے ہیں ۔  پڑھ کے یہ بھی اندازہ ہوا کہ فلسطینی طور طریقہ، اطوار اور سماجی خصوصیات ہمارے اپنے دیسی/مشرقی معاشرے سے کافی ملتی جلتی ہیں ۔ تقریباً ساری ہی کہانیاں روزمرہ، سادی زندگی سے منسلک تھیں۔ 
کہانیاں بہت ہی اہم ہوتی ہیں۔ ایک معاشرے اور تمدن کے زندہ رہنے کے لیے جہاں مادی ترقی ضروری ہے، وہیں اس کو محفوظ کرنے کے لیے یہ کہانیاں ضروری ہیں۔ ایک اچھی کتاب جو ایک بار پڑھنے کے لیے موزوں ہے۔