A review by aayjaysbookshelf
Teesra Kinara / تیسرا کنارا by Mudassir Hussain Malik

emotional mysterious sad medium-paced
  • Plot- or character-driven? N/A
  • Strong character development? N/A
  • Loveable characters? N/A
  • Diverse cast of characters? N/A
  • Flaws of characters a main focus? N/A

3.0

مدثر حسین ملک کے افسانوں کا مجموعہ ، "تیسرا کنارا" تصوف، نفسیات ، فلسفہ اور انسانی فطرت جیسے موضوعات پہ مشتمل ایک کتاب ہے جو 2017 میں شائع ہوئی۔ مصنف کی تخیلاتی فطرت کا ان کے کام پہ گہرا اثر اس کتاب میں نظر آتا ہے، جس میں استعاروں کا بےدریغ استعمال کیا گیا ہے، بلکہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ پوری کتاب ہی استعاروں سے سجائی ہوئی ہے۔ اکثر جگہوں پہ حقیقت اور تصور کی لکیر ایک دوسرے میں ملتی ہوئی محسوس ہوئی ، جو میرے خیال میں مصنف نے ارادی طور پہ کیا ہے۔  چند افسانوں میں مابعدالطبیعات (metaphysics) کے موضوعات پہ بھی طبع آزمائی کی گئی ہے، جو مجھے دور حاضر کے اردو کے کام میں اچھی لگی۔ 
اگرچہ یہ ایک نثری کتاب ہے ، لیکن استعاروں کے استعمال اور افسانوی سانچے نے اسے شاعرانہ شکل زیادہ دی ہوئی ہے، جہاں کرداد کم اور خیالات کا مکالمہ زیادہ ہے۔  تخلیقی اعتبار سے کافی مناسب کام ہے، لیکن چونکہ مجھے خیالات و کردار کا توازن زیادہ پسند ہے، اس لیے مجھے ایک وقت کے بعد اس یکسانیت سے تھوڑی الجھن ہونے لگی۔ کچھ جگہوں پہ ایسا بھی محسوس ہوا کہ بات نامکمل رہ گئی ، اور کچھ جگہوں پہ باتوں کا ربط نہ بن پایا۔ بہرحال ، ایک اچھی کتاب، جو وقت اور ورق گردانے کے لیے موزوں ہے۔