A review by aayjaysbookshelf
Dunya Gol Hai / دنیا گول ہے by Ibn e Insha

adventurous funny informative lighthearted relaxing medium-paced

4.0

ابن انشاء کی تحریر میں ہمیشہ سے ایک تازگی ہے جو پڑھنے والے کی چہرے پہ بے ساختہ مسکراہٹ لا ہی دیتی ہے۔ "دنیا گول ہے" ان کے سفرناموں کا ایک مجموعہ ہے، اور سفر بھی ایسا جو انہوں نے دنیا بھر کا کیا۔ 4 سال کے عرصے پہ محیط ، فلپائن سے انڈونیشیا ، سنگاپور ، ملایشیا ، بنکاک اور ہانگ ہانگ سے ہوتے ہوئے افغانستان ، ایران، ترکی اور پھر جاپان، کوریا سے گزرتے ہوئے امریکا، لندن، پیرس ۔  ابن انشاء کے سفرناموں کی خاص بات ان میں موجود ان کا خاص تیکھا مزاح ہے ، جو ہنستے ہنساتے نہ صرف ان ساری جگہوں کی لفظی سیر کرادیتا ہے، بلکہ طنز و مزاح کے پیرائے میں سماج اور دنیا پہ انکا تجزیہ بھی بتاتا ہے۔  کم لفظوں میں گہری بات کرنا اور ہنساتے ہوئے سنجیدہ بات کہ جانا، یہ دونوں نہایت ذہانت کی نشانی ہیں اور انشاء جی کے کام میں یہ دونوں ملتا ہے۔ 
شروع میں شاید مزاج ملانا مشکل ہو، اور کہیں کہیں چند چیدہ چیدہ باتیں پڑھنے کا ربط بننے نہ دیں، لیکن ایک بار جب سمجھ آجاۓ ، تو مزہ بھی آجاتا ہے۔ 1967 سے 1970 تک کی دنیا کی سیر کرنی ہو اور ساتھ میں ہنسنے ہنسانے کا بھی موڈ ہو تو یہ کتاب  زبردست رہے گی۔