A review by aayjaysbookshelf
Ooper, Neechay aur Darmiyaan اوپر نیچے اور درمیان by Saadat Hasan Manto

challenging dark sad tense medium-paced
  • Plot- or character-driven? N/A
  • Strong character development? N/A
  • Loveable characters? N/A
  • Diverse cast of characters? N/A
  • Flaws of characters a main focus? N/A

3.0

منٹو کے مضامین اور چند افسانوں کا مجموعہ ، 'اوپر، نیچے اور درمیان ' میرا منٹو کی تحاریر سے پہلا واسطہ نہیں ہے۔ منٹو کی تحریروں کی خاص بات ان کا بےدھڑک انداز ہے، جو بغیر کسی بناوٹ کی سماجی پیچیدگیوں کو پرت بہ پرت کھولتا ہے۔  اکثر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ لکھائی کم اور کلام زیادہ ہے۔ 
اس کے باوجود ، مجھے منٹو کی لکھائی کچھ خاص سمجھ نہیں آتی ۔ کیٔ بار یہ شبہ ہوتا ہی کہ تحریر کا کویٔ رخ، کؤی راستہ نہیں ہے، اور نہ ہی کوئی اصل شروعات یا اختتام ۔شاید یہ ہی منٹو کا انداز ہے یا شاید اس کی وجہ میرا منٹو کو ازخود سمجھنے کی کوشش ہے، اور منٹو کے کام کو ان کے صحیح معنوں میں سمجھنے کے لیے ایک استاد کی ضرورت ہو۔ 
بہرحال ، سماجی بناوٹوں کو اگر واقعی میں کسی نے کھول کے پیش کیا ہے تو وہ منٹو ہیں، اور ان کی یہ خاصیت اس مضامین کے مجموعے میں بھی موجود ہے۔ تقسیمِ ہند کے آس پاس کے دور میں لکھا گیا یہ کام نہ صرف برصغیر بلکہ 1940-1950 کی ساری دنیا کا ایک مطالعہ ہے، جس میں بالخصوص امریکہ ، روس اور عظیم جنگوں کے دنیا پہ اثرات کو منٹو نے اپنے تیکھے لہجے میں بیان کیا ہے۔ سوشلزم کے موضوعات پہ بھی طنز کے پیرائے میں بات کی گئی ہے۔  اس لحاظ سے اس کتاب کو منٹو کے سماجی نظریات  کا عکس کہنا غلط نہیں ہوگا ۔