A review by aayjaysbookshelf
Purwa / پروا by Bano Qudsia

challenging emotional lighthearted reflective slow-paced

3.75

 بانو قدسیہ کا ایک چھوٹا سا افسانہ جو بظاہر سست روی سے چلتا ہے لیکن ہے بڑا لطیف سا۔  کہانی کویٔ بہت خاص یا غیر معمولی نہیں ہے، لیکن جس لطافت سے بیان کی اور جو شفاف منظر کشی کی گئی ہے، وہ آپکو کہانی کے اندر ہی اس کے کرداروں کے سامنے جیسے کھڑا کر دیتی ہے۔ 
کہانی کے مرکزی کردار اختر اور صوفیہ ہیں ۔ زمان ومکان کراچی کی سردیوں کا دور ہے۔  پوری کہانی ان دو کرداروں کے گرد گھومتی ہے، کبھی ایک کے ماضی سے دوسرے کے حال پہ جاتی ہے، اور ایک پراسرار سی فضا پوری کہانی میں محسوس ہوتی ہے۔ اس ناول میں مغربی پاکستان ، مشرکی پاکستان (بنگال)، تعصب پسندی، سیاست جیسے مشکل موضوعات پہ بھی بات کی گئی ہے۔ ناول کا عنوان 'پُروا' دراصل سنسکرتی میں 'مشرق' کے لیے ہوتا ہے، اور اس سے  مراد اس کہانی کی مرکزی کردار ، صوفیہ, ہے جس کا تعلق مشرقی پاکستان یعنی بنگال سے ہے، اور یہ موضوع ساری کہانی میں گاہے بگاہے موجود ہے۔  
بانو قدسیہ کی تحریر کی خوبصورتی ان کے نثر میں موجود شاعرانہ انداز کی ہے، جو اس ناول میں بخوبی پایٔ گئی ہے۔ انسانی جذبات، احساسات اور خیالات کو بھی تفصیل سے جانچا گیا ہے۔ کیٔ ایسے خیالات جو ہم روز مرہ کی بھاگ دوڑ میں نظر انداز کر دیتے ہیں۔ 
ایک چھوٹا سا خوبصورت ناول جس کو پڑھنے کا مزہ اس کے ربط اور تصور میں ہے۔ پڑھ کے مز ہ آیا۔